نئی دہلی، 23 اگست : مرکزی حکومت ملک میں کھاد کی تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے ہندوستانی کھاد ریسرچ کونسل (آئي سي ایف آر) قائم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔
کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر اننت کمار نے آج یہاں ریاستوں کے سکریٹریوں اور ڈائریکٹرز کی کانفرنس
کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر کیمیائی اور حیاتیاتی کھاد پر تحقیق کو فروغ دینا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے صحت کے شعبے میں ہندوستانی طبی تحقیق کونسل (آئي سي ایم آر) اور زراعت میں ہندوستانی زرعی تحقیقی کونسل (آئی سی اے آر) کام کر رہا ہے اسی طرح کام کرنے کے لئے وہ آئي سي ایف آر قائم کرنا چاہتے ہیں